بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پرالمناک حادثہ ،2افرادجاں بحق ،تین زخمی

چکری(ممتاز نیوز )موٹروے پرچکری کے قریب بس کیری وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کیری وین میں موجود دو افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں،ڈی آئی جی موٹروے نورتھ زون نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ،ڈی آئی جی موٹروے ایم ٹو نارتھ زون نے ڈرائیور اور متعلقہ بس کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے