بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی رچالی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے جس کے بعد خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں۔
मरती मां की ख्वाहिश देख ICU में हुई बेटी की शादी #Bihar #ICU pic.twitter.com/vpxDbcJbnr
— Aman Kumar Dube (@Aman_Journo) December 26, 2022
لڑکے کے گھر والوں کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ فوری شادی پر رضامند ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے والوں کی موجودگی میں فوری طور پر یہ شادی کروائی گئی تاہم شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہن کی والدہ وفات پاگئیں۔








