پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی شہباز شریف کے قریبی دوست سے ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی۔
مبینہ گفتگو میں فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ ’سلیمان شہباز سے پوچھیں کہ آپ تحریک انصاف سے کیا رعایت چاہتے ہیں؟ انہیں بتائیں کہ سیاستدانوں کو آپس میں بات کرکے فریم ورک بنانا چاہیے ۔‘
مبینہ آڈیو میں فواد چودھری ذوالفقار احمد سے بھیجے گئے پیغام پر کہہ رہےہیں سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔
مبینہ گفتگو میں ذوالفقار احمد نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے یہ ریلیونٹ رپورٹ ہے یہ بھیج دوں، فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان کو بھیجو۔
فواد چودھری کی مبینہ آڈیو کال لیک۔ فوج کی دیکھنے کے بجائے، معاملات سیاسی طور پر حل کرنے کی پیشکش۔
پیغام سیلمان شہباز اور شہباز شریف کو پہنچانے کی ہدایات۔ pic.twitter.com/Y2mKdCgTLV— Raza Zaidi (@Razaazaidi) December 28, 2022









