وفاقی وزارت صحت کی انٹرڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین (Vaccine)متعارف کروانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،مصطفیٰ کمال نے کہاپاکستان کےمعمول کےحفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کیلئے اہم پیشرفت ہے،گاوی اور دیگر عالمی شراکت داروں کےساتھ ہیگزویلنٹ ویکسین تک رسائی کیلئے چودہ ماہ سے کوششیں کی جا رہی تھیں،اس ویکسین سے بچوں کو کم تکلیف ہوگی اور والدین کا اعتماد اور تعاون بھی بہتر ہوگا۔
وزیرصحت نے گاوی گلوبل فنڈ، عالمی ادارہ صحت،یونیسیف،گیٹس فاؤنڈیشن اوردیگر شراکت داروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ مجوزہ شیڈول کے مطابق بچوں کو ہیگزویلنٹ ویکسین چھ،دس، اورچودہ ہفتےکی عمرمیں دی جائےگی،اس منتقلی کی نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ سے بھی توثیق ہو چکی ہے۔









