لاہور(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ان کے مشیر برائے سیاسی و عمومی امورانجینئر امیر مقام نے پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹی وی ڈرامہ اور فلم کا ممتاز اداکارفروس جمال کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، پوری پارٹی اور اپنی طرف سے فردوس جمال کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جو کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور پارٹی فنکاروں ،ادیبوں اور شاعروں کی دل سے احترام کرتے ہیں اور خصوصا فردوس جمال کی پچاس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر فردوس جمال صاحب نے میاں محمد شہباز شریف اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیا۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فردوس جمال کے علاج پر جتنا خرچہ مزید بھی آئے حکومت برداشت کرےگی۔
امیر مقام نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات کے موقع پر عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ ملک فرد واحد کے خواہش کے مطابق نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران جوٹ کا ہیرو ہے اور سیاست کی ابتدا بھی جھو ٹ سے کی اور آج تک اسمبلیوں کی تحلیل بھی جھوٹ بولتا رہا ہے۔ وہ ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے مگر اسے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر فردوس جمال کے بیٹے اور ممتاز فنکار خالد عباس ڈار بھی موجود تھے۔
کینسرمیں مبتلااداکارفردوس جمال کاسرکاری خرچ پرعلاج ، وزیراعظم نے امیرمقام کے ذریعے1کروڑکا چیک دیدیا








