شوگرملزایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
ترجمان شوگرملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت 115 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے۔85 روپے ایکس ملز ریٹ ناممکن ہوگیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت کو 115 روپے فی کلو ریٹ پر فروخت کریں گے، حکومت 10 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دے یا خود خریدے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کاشتکاروں کو ادائیگی نہیں کرسکتے، حکومت جلد فیصلہ کرے، بصورت دیگر شوگر ملیں بند ہوجائیں گی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی








