بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل واؤڈا کا سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق انکشاف

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیصل واؤڈا نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں آیا تو منافقت نہیں تھی، فواد چودھری میرے بہت اچھے دوست ہیں، فواد چودھری جس پٹری پر چل رہا ہے، مجھے اس کی سیاست کی فکر ہے، عمران خان کے اردگرد منافق ٹولہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رشوت کو متعارف کروانے والے تھے، پی ٹی آئی کا ایک کیمپ پنجاب کے حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کررہا ہے، پرویزالہٰی سمجھدار ہوئے تو عمران خان کی مدد کریں گے، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو بہت بڑا سرپرائز ملے گا، عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے۔
فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا تو سب سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتی، پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو سینیٹ کی سیٹ بھی ان کی امانت تھی، اپنے فرائض پورے کردیے، اخلاقی طور پر سینیٹ کی سیٹ رکھنا مناسب نہیں تھا۔
انہوں پاکستان تحریک انصاف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔