تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس میں استغاثہ نے اعلیٰ عدالتی باڈی سے درخواست کی ہے کہ وہ 13 ججز کو حاصل استثنیٰ ختم کریں تاکہ ان کیخلاف دہشتگردی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جاسکے، یہ بات ججز کے وکلا نے بدھ کے روز بتائی جنہوں نے کیس کو بالکل سیاسی قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ تیونسی صدر قیس سعید کی جانب سے 57 ججز کو برطرف کردیا تھا، ان ججز پر کرپشن اور بائیں بازو کی دو سیاسی شخصیات کیخلاف انکوائریز کو روکنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ججز کے وکیل حمامی نے بتایا کہ یہ 13 ججز ان 49 ججز میں شامل تھے جنہیں اگست میں دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔ تاہم وکیل صفائی نے ایک سکیورٹی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے 13موکلوں کیخلاف دہشتگردی کے الزامات میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تیونس میں 13 ججز کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی تیاری








