کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے گرم ترین ممالک میں سے ایک کویت میں ژالہ باری ہوئی ہے،کویت میں ژالہ باری شاذ ونادر ہیدیکھنے کو ملتی ہے ، بچےاور ان کے والدین ژالہ باری سےخوب محظوظ ہوئے ،بدھ کے روز سوشل میڈیا پر موسم سرما ژالہ باری کی تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔
کویت کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹرمحمد کرم نے بتایا کہ ’’ہم نے گذشتہ 15 برسوں میں سردیوں کے موسم میں اتنے زیادہ اولے نہیں دیکھے‘‘۔

سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں کویت کی جنوبی سڑکیں اولوں اور برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اور نایاب موسمی واقعہ کا جشن منانے کے لئے لوگ گھروں سے باہرموجود ہیں ۔
کویت شہرسےتقریباً 50 کلومیٹر (30میل) جنوب میں واقع ضلع اُ مّ اَلَْيْمَان میں بچوں نے اسکارف اوربرساتی کوٹ پہن رکھے تھے۔
کویت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز سے63ملی میٹر تک بارش ہوچکی ہے لیکن موسم صاف ہو رہا ہے۔
محمد کرم نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ رجحان دوبارہ رونما ہوگا کیونکہ آب وہوا کی تبدیلی موسم کے نمونوں میں خلل ڈالتی ہے۔








