بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین: دھند کے باعث200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

چین کے شہر زہینگزہو میں شدید دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

چین: دھند کے باعث200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

گاڑیوں کے درمیان تصادم کا حادثہ زہینگزہو کے ایک پل پرگزشتہ روز پیش آیا۔

شدید دھند کے باعث علاقے میں حد نگاہ 200 میٹر سے بھی کم ہوگئی تھی جبکہ تصادم کے بعد کئی افراد اپنی گاڑیوں میں پھنس کررہ گئے۔

زخمیوں کو نکالنے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 11 فائر ٹرک اور66 ریسکیو اہلکاروں کو مدد کیلئے بھیجا۔