بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم چیمبر کے ساتھ مختص وزیر خزانہ کی چیمبر کی بھی تزئین و آرائش کر دی گئی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم چیمبر کے ساتھ مختص وزیر خزانہ کی چیمبر کی بھی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہیں پہلے سے الاٹ شدہ چیمبر کی بجائے وزیراعظم چیمبر کے ساتھ وزیر خزانہ کےلئے مختص چیمبر دےدیا جائے تاہم ابھی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اوہ آئندہ چند روز میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اس معاملہ پر مشاورت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرینگے ۔ہمیشہ سے یہ رویت رہی ہے کہ وزیر اعظم کے چیمبر کے ساتھ وزیر خزانہ کا چیمبر ہوتا ہے اس وقت وزیر خزانہ اسحق ڈار کے پاس سینٹ میں قائد ایوان کے طورپر بھی چیمبر موجود ہے جس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے والا ہے ،یہ تزئین و آرائش سینٹ سیکرٹریٹ نے کرائی ہے ۔