پیٹرول ریلیف سکیم پرحکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مذاکرات کے بعد ڈیلرز ریلیف پیکج پر عملدرآمد شروع کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پا گئے ، سٹیٹ بینک ضامن ہو گا اور دو دن میں پیٹرولیم ڈیلرز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوگی، آج ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اجلاس میں پیٹرول ریلیف اسکیم کا مالی مکینزم پر اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہو گیا۔ مذاکرات کے بعد ڈیلرز ریلیف پیکج پر عملدرآمد شروع کر رہے ہیں،حکومت سے مذاکرات کامیاب رہے
مزید پڑھیں:کفایت شعاری مہم، مارکیٹیں 9 بجے بند، سرکاری گاڑیوں کے فیول میں 50 فیصد کمی کا اعلان
ادائیگیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا، ڈیلرز کو ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے دو دن میں اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔ وزیرپیٹرولیم نے آئندہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔









