ٹیکسلا: مسلم لیگ (ن )کے ڈویژنل صدر سردار ممتاز خان نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا سے ن لیگ کو بڑا دھچکا لگا ہے، ڈویژنل نائب صدر سردار ممتاز خان نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ٹیکسلا سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان پسوال غلام سرور خان سے ملاقات میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔
تقریب کا انعقاد سردار ممتاز خان کے گھر میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان نے شرکت کی جب کہ سردار ممتاز خان کی شمولیت کے بعد ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک مضبوط ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں سردار ممتاز خان نے چوہدری نثار اور غلام سرور خان سے این اے 63 کی نشست پر مقابلہ کیا تھا۔
اس موقع پر سردار ممتاز خان کہتے ہیں گذشتہ 30 برسوں سے میرا ن لیگ سے تعلق تھا، ن لیگ نے مجھے بہت عزت دی جب کہ مجھے این اے 63 سے بھی ٹکٹ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برادری اور سرور خان کے قافلے میں شامل ہو رہا ہوں اور آج میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
راولپنڈی ٹیکسلا سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان پسوال غلام سرور خان سے ملاقات میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔
سردار ممتاز خان پسوال ن لیگ کے ڈویژنل نائب صدر بھی تھے pic.twitter.com/uiyFCDON3X
— PTI (@PTIofficial) December 30, 2022









