مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔
مسجد الحرام میں نماز فجر کے دوران بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وڈیوز میں زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔

Rain in Masjid Al Haram, Makkah! pic.twitter.com/SXas1Q9h4A
— The Holy Mosques (@theholymosques) December 29, 2022
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن کے تحت 200 سے زیادہ انچارجز اور 4 ہزار کارکن تعینات کیے گئے تھے۔پانی کی نکاسی کے لیے 500 سے زائد مشینیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔








