روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر مدثر مرزا 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم طویل عرصے سے روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ تھے۔
مدثر مرزا چیئرمین ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ساتھ روزنامہ جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
گزشتہ رات روزنامہ جنگ کی کاپی فائنل کر کے وہ رات گئے گھر چلے گئے تھے، ان کے اہلخانہ لاہور گئے ہوئے ہیں جبکہ وہ گھر پر اکیلے تھے۔
مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا تو پڑوسیوں نے گھر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں باہر نکالا تو وہ حیات نہیں تھے۔
مرحوم مدثر مرزا کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔









