لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانےسےروک دیا۔
(ن) ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے کسی بھی رکن پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ایک ساتھ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کہ ایم پی ایز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایک گھنٹےکے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیےگئے ہیں اور تمام ایم پی ایز سے تین، تین مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے۔









