بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈائریکٹر ہیلتھ نے اسٹاف نرس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کا لک آفٹر چارج دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نےسپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ایک اسٹاف نرس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کا لک آفٹر چارج دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جمعے کو اعلامیہ نمبر DHSK(Estab.)/-11036/39جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سینٹرل کے اسٹاف نرس غلام مصطفیٰ قریشی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیماڑی کے آفس سپرنٹنڈنٹ کا لک آفٹر چار ج دیاجاتا ہے ۔ وہ اپنی تنخواہ ضلع وسطی سے ہی حاصل کریں گے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے قبل 8 دسمبر کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے مصطفیٰ قریشی کو ان کی تعیناتی کی اصل فائل، ملازمت کے تقرر نامے، میڈیکل فٹنس، اصل سروس بک اور اسٹاف نرس کے ڈپلومہ سمیت طلب کیا تھا کیونکہ ان کی نرسنگ کی ڈگریاں جعلی ہونے کی کئی شکایات پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم مصطفیٰ قریشی اپنی تمام مذکورہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر ان کے خلاف کاروائی کے بجائے گزشتہ روز انہیں 17گریڈ کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔