بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپین میں کشتی الٹ گئی، 13 افراد ہلاک

اسپین کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کشتی میں 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 45 مراکشی اسپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10 منٹ بعد پیش آیا تھا۔