بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں 2سال کے دوران خلع کے کیسز میں 46 فیصد اضافہ

کراچی ( نیوز ڈیسک)سندھ میں ناکام شادیوں کی تعداد بڑھنے لگی جس کے پیش نظر خلع کے کیسز میں2سال میں46فیصد اضافہ ہوگیا سندھ بھر کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے صرف 2022 میں ہی 17 ہزار سے زائد خواتین نے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں 2021 میں خلع کے کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور 2022 میں بھی صورتحال تبدیل نہ ہوسکی، 2020 میں صوبے بھر میں 11 ہزار 640 خواتین ناکام شادی کے خاتمے کے لیے عدالت پہنچی جبکہ 2021 میں بھی صورتحال یہی رہی اور 16 ہزار 287 خواتین نے خلع کے کیسز دائر کیے جو 2020 کے مقابلے تقریبا 40 فیصد زیادہ تھا۔