بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت داخلہ کا بچوں کی سوشل میڈیا پابندیوں پر اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے تحت اجلاس میں پی ٹی اے، این سی سی آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس حکام سے مشاورت کی جائےگی۔ اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی کے کیسزکا جائزہ پیش کیا جائےگا۔ اجلاس کےدوران مشاورت سےحتمی فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمرکی حد مقررکرنےکی تجویز ہے۔

فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی کنٹرول کرنےکی تجاویز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کےاستعمال کے لیے عمرکی حد مقررکرنےکی تجویز ہے۔کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپابندی لگانے پرغورکیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔یورپی یونین کی 13سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز

دوسری جانب یورپی یونین نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز دے دی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران EU Kids Act نامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکٹ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں ،روزانہ 1 سے 2 کپ چائے پینے کے حیرت انگیز فائدے ۔۔ ؟

ان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بچوں کو ان کے بچپن سے محروم کر رہی ہیں، جسے مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ مجوزہ قانون کے تحت 13 سے 15 سال تک کے بچے آزادانہ پرسنل اکاؤنٹ نہیں بناسکیں گے۔