بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ؛ وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک) کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں انڈس ہائی پر وین اور چھوٹے ٹرک میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹنل کے قریب پیش آیا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال درہ آدم خیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔