لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکرواثق قیوم عباسی کےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد نمبرزپورے نہ ہونے پر واپس لی گئی ،آصف لی زرداری پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کو توڑنے میں ناکام رہے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی اور سپیکروڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف ایک ساتھ عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرائی تھیں تاہم چندروز بعد وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی تھی ۔
ن لیگ نے سپیکر وڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی








