لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلیٰ بنا کر بٹھا دیا ہے، زِگ زیگ سے وزیراعلیٰ بنا تو وہیں سے کام شروع کیے جہاں سے روکےگئے تھے۔
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نےکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی کے اندر تک گھس آئی، جو ہوا وہ ایک بدنما داغ ہے، ہمیشہ اسمبلی کے اندر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
پرویز الٰہی نےکہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے بدمعاشی کی، آسیہ بی بی پر تشدد کیا جس سے ان کی حالت نازک ہوئی، جن لوگوں نے اسمبلی پرحملہ کیا وہ تاریخ پر بدنما داغ ہے جو ہمیشہ رہےگا، ن لیگ والے دو تین سال بعد آجاتے ہیں تو تباہی مچاتے ہیں، قیام پاکستان کے وقت جو کٹی ٹرین آئی تھی اسی طرح ن لیگ کی ٹرین تباہی مچاتی آتی ہے۔
مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلیٰ بنا کر بٹھا دیا، پرویز الہٰی








