بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی ادارہ صحت کے دیے گئے گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف

پنجاب میں عالمی ادارہ صحت کی عطیہ کیے جانے والی گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بچوں کے امراض کے پروگرام (ای پی آئی) پنجاب کو 2019 میں ڈبل کیبن گاڑیاں عطیہ کی گئیں تھیں۔ گاڑیاں پولیو، خسرہ، روبیلہ سمیت مختلف بیماریوں کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال ہونا تھیں۔
سابق سیکرٹری اور دیگر افسران نے عالمی ادارہ صحت کی گاڑیاں تاحال واپس نہیں کی۔ 7 ڈبل کیبن گاڑیاں مختلف افسران نے ذاتی استعمال میں رکھی ہوئی ہیں۔
ڈبل کیبن گاڑیوں کا ریکارڈ ای پی آئی پروگرام کے پاس موجود نہیں جب کہ گاڑیوں کے پیٹرول کے اخراجات کا ریکارڈ بھی غائب ہے۔ وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا مؤقف ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی عطیہ گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔