پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑےگا۔
ایک انٹرویو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو اس لیے بلایا گیا ہےکہ اعتماد کا ووٹ لےکر عدالت جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینےکے بعد اسمبلی توڑنےکا مرحلہ آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑےگا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا اور اسی روز لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے معاملے پرکیس کی سماعت بھی ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑےگا: فواد چودھری








