بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال: پیرووال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق

خانیوال ( وقار پراچہ) نیشنل ہائی وے پر واقع پیرووال کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے پیرووال کے قریب نیشنل ہائی وے پر واقع بسمہ اللہ ہوٹل پر نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر باٹی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ وہاں کھانا کھارہے تھے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو اور ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم میں تشکیل دے دی گئی ہیں شہر میں ناکہ بندی بھی کرادی گئی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان کا کہنا تھا کہ زمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے، معاملہ کی بیخ کنی کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔