اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثنااللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہاکہ سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ ہدعا ہے اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔
سی ٹی ڈی افسران کی شہادت،وفاقی وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی








