بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم آج بلوچستان کے دورے پر جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو) بلوچستان کے دورے پر جائیں گے، جہاں سیلاب متاثرین کی بحالی اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو بلوچستان کا دورہ کریں گے، جہاں ضلع صحبت پور جائیں گے اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی صورتحال پر جبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔