نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت کے علاقے آدرش نگر میں 21 سالہ لڑکی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے رشتہ ختم کرنے کی بنا پر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ہے ۔
“ہندوسٹان ٹائمز “کے مطابق ڈپٹی پولیس کمشنر اوشا رنگنی نے ملزم کی شناخت سکھوندر سنگھ عرف سکھا کے طور پر کی ہے جو آدرش نگر کا ہی رہائشی ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ 2 جنوری کو رپورٹ کیا گیا تھا اور خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ گاڑی چلانا سیکھنے جا رہی تھی جب اس کے سابق بوائے فرینڈ سکھوندر سنگھ اسے ایک گلی میں لے گیا اور اس سے پوچھا کہ اس نے رشتہ کیوں ختم کیا؟، خاتون کی جانب سے گھر والوں کی جانب سے رشتہ پر اعتراض کا بتایا گیا جس کے بعد سکھویندر نے مبینہ طور پر اس پر کئی بار چاقو مارا اور فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہےجبکہ سکھویندر کو کو ہریانہ کے امبالہ سے تکنیکی نگرانی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔








