بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں کی مریم نوازکو پارٹی کی سینئر نائب صدرو چیف آرگنائزر مقررہونے پر مبارکباد،شہبازشریف اور اسحاق ڈارکی انتھک کوششوں کو خراج تحسین

جدہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،جنرل سیکرٹری ملک منظوراعوان،(ن)لیگ جدہ کے صدر عمرمسعود پوری اور سیکرٹری جنرل عبدالخالق لک نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز رمقررہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی قیادت کا یہ دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے پارٹی پہلے سے زیادہ منظم اور فعال ہوگی۔
اپنے الگ الگ بیانات میں مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ مریم نواز کی پارٹی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،وہ باصلاحیت رہنماہیں ،بیرون ممالک پارٹی رہنماوکارکنوں پارٹی قیادت کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں، امید ہے کہ مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گی اور اس حوالے سے میرٹ کو یقینی بنائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین مریم نواز کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی کردارکشی جیسے مذموم ہتھکنڈوں پر اترآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کررہی ہے ، وہ وقت دورنہیں جب وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنی صلاحیتو ں اور تجربے کے بل بوتے پر ملکی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی امیدوں کا مرکزہے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی ۔