وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان کو سی ٹی ڈی نے فتح جنگ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، 900 گرام سے زائد دھماکہ خیز مواداور اسلحہ تحویل میں لیا گیا ہے۔
ملزمان نے پولیس، حساس اداروں، سیاسی شخصیات اور پارلیمنٹ پر حملہ کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔
پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار








