اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہے اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔شہیدذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے جان کی قربانی دی۔ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ سکوت ڈھاکہ کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی انتھک محنت کی وجہ سے ملک کی ازسرنو تعمیر ممکن ہوئی۔قائد عوام نے ایک ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد کی جہاں سب برابر ہو۔شہیدذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں او ائی سی کے ذریعے تمام مسلم امہ کو ایک فلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی شہیدذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر کاربند ہے۔









