کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے باسیوں نے گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات گزاری ہے، درجہ حرارت 5.8ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔
خبر رساں ویب سائیٹ “پرو پاکستانی “کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پارے کی سطح 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے بعد اس موسم کی سرد ترین رات کا تجربہ کیا، رپورٹ کے مطابق ملیر کینٹ میں درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باوجود، کلفٹن اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں گزشتہ رات درجہ حرارت 14.16ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔









