بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجر ، پاکستانی سفارتخانے نے کیٹلاگ شو کا انعقاد ،شرکا کی پاکستانی مصنوعات میں بھرپوردلچسپی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

نیامے(ممتازنیوز) نائیجر میں پاکستانی سفارتخانے نے کیٹلاگ شو کا انعقاد کیا، وفاقی وزراء، سرکاری افسران، ڈائریکٹر جنرل وقف ، بزنس کمیونٹی، نوجوان کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی، این جی او کے نمائندوں ، صحافیوں اور طلباء سمیت مختلف معززین نے کیٹلاگ شو کا دورہ اور پاکستانی مصنوعات کے بارے میں دریافت کیا۔ نائیجرکے وزیرتجارت پروفیسر الکاچ الہدا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کیٹلاگ شو کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کیٹلاگ شو کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کے بارے میں قیمتی معلومات کا تبادلہ کرنے کے حوالے سے پاکستانی سفیر کے فعال کردار اور سفارت خانے کی موثر کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔نائیجرمیں پاکستانی سفیر احمدعلی سرہوئے نے نائیجر کے وزیرتجارت کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوںنے پاکستان میں دستیاب مختلف کاروباری مواقع سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم کم ہے، جسے بڑھانے کے لئے بھرپورانداز میں کام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نائیجرکو چاول برآمد کرنے والانمایاں ملک ہے،دیگربرآمدی اشیامیں ملبوسات، چادریں،کھیلوں کا سامان اور طبی آلات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ انجینئرنگ ایند ہیلتھ کیئر نمائش تیئس سے پچیس فروری تک لاہورمیں منعقد ہوگی ،جس میں شرکت کے لئے نائیجرکی تیس کاروباری شخصیات پہلے ہی اپنااندراج کراچکی ہیں۔ پاکستان کے مختلف معاشی شعبوں کے فروغ سے متعلق ایک ویڈیوبھی شرکاکودکھائی گئی ۔