اسلام آباد:وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور عراقی سفیر حامد لفتا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو ہوئی،
ملاقات میں پاکستانی زائرین بالخصوص عراق میں پھنسے ہوئے زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں نے جامع زیارات پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا، عراق میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع اور پاکستانی افرادی قوت کو عراق بھیجنے پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے جلد ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے عراق کی مختلف جیلوں میں معمولی جرائم اور دستاویزات کی کمی کے باعث قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا
ملاقات میں پاکاتان کا عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔
عراقی سفیر نے وفاقی وزیر کو زیارات پالیسی کو حتمی شکل دینے اور پاکستانی افرادی قوت عراق برآمد کرنے کے لیے فروری میں عراق کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔ دونوں نے نیک خواہشات اظہار کیا ۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بھی اظہار کیا۔
ساجد طوری سے عراقی سفیر کی ملاقات،پاکستانی افرادی قوت کو عراق بھیجنے پر تبادلہ خیال








