ٹوکیو(ممتازنیوز)جاپان میں امریکی سفیر راہم ایمانوئل نے ٹوکیومیں پاکستان کے نامزد سفیر رضا بشیر تارڑکیا خیرمقدم کیا ۔اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی سفیر نے جاپان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر رضا بشیر تارڑکوخوش آمدیدکہا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں اور ہم توانائی، معیشت اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔ ہماری پہلی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔دریں اثناجاپان کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سے سی ای او پلس ڈبلیو واکاکو سکورائی اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی ۔سکورائی نے پاکستان سے آئی ٹی انجینئرز کے خدمات کے حصول اور تربیت کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے اس ضمن میں مناسب میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔










