بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزالٰہی کے پاس نمبرزپورے نہیں ، اسٹے آرڈر کی آڑ میں چھپناچاہتے ہیں،عطاتارڑ

 اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے پاس نمبرزپورے نہیں ،وہ اسٹے آرڈر کی آڑ میں چھپناچاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑنے کہاکہ گورنرنے آئین کے تحت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کاکہا،پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ منظوروٹوکواعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دس دن کا ٹائم دیاگیاتھا ،قانوناً دیکھاجائے تو پرویزالٰہی کے 188 اورہمارے189 ووٹ ہیں ،پرویزالٰہی کے خلاف لوگ کھل کراعلان کررہے ہیں کہ ووٹ نہیں دینا،نمبرزپورے نہیں ،اسی لئے وہ اسٹے آرڈر کی آڑ میں چھپناچاہتے ہیں۔عطاتارڑنے کہاکہ پرویزالٰہی نے گجرات کونسل کی طرح ایوان کو چلایا ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حسن مرتضیٰ نے جو باتیں کیں ،وہ نجی محفل میں ذاتی رائے کا اظہارکیا ہے۔