بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے صوبائی کمیشن بلوچستان کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے صوبائی کمیشن بلوچستان کا پہلا اجلاس کل ہوگا ، لاپتہ افراد کے ایشو پر صوبائی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن قائم کیا گیا تھا ۔ حکومت کی طرف سے رکن میر اسد بلوچ اور زمرک اچکزئی، میر زابد ریکی اور ملک نصیر شاہوانی اپوزیشن سے کمیشن کا حصہ ہیں ۔ پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا ۔ وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کی سربراہی میں کمیشن کا کوئٹہ میں جمعہ کو پہلا اجلاس شیڈول ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کمیشن سیکریٹری ہیں ۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر قائم انکوائری کمیشن کے ہدایات پر ڈویژنل کمشنرز کی نگرانی میں سیل بھی بلوچستان بھر میں قائم کردئیے گئے ہیں ۔ گمشدہ افراد کے کوائف سیل میں جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ شکایات وفاق اور وزارت داخلہ بلوچستان کو بھیجی جائیں گی ۔