اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعجاز چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی پی ٹی آئی پر تنقیدکا بھرپورجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ 25 تاریخ کو اقتدار کے پجاریوں کی زبانیں باہرتھیں۔پرویزالٰہی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعجازچوہدری نے کہاکہ 25تاریخ کو پی ٹی آئی کارکن جیلوں میں تھے ،سڑکوں پر احتجا ج میں شریک تھے،پی ٹی آئی کے کارکن زخمی تھے یا شہید ہوئے ،چھپ کرنہیں بیٹھے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ آپ کو ذمہ داری ادا کرنے نہیں آتی تو چھوڑ دیں گھربیٹھ جائیں ۔
25 تاریخ کو اقتدار کے پجاریوں کی زبانیں باہرتھیں،اعجازچودھری








