بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرجانی میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 کمسن بچوں کے قتل میں ملوث ملزم ہمایوں(Humayoun) پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ہمایوں کو جائے وقوع کے معائنے کے لیے لے جایا گیا تھا، جہاں اس نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی زخمی ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہمایوں مارا گیا۔

مزیدپڑھیں:گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے اداکارہ کرن خان سے شادی کرلی

پولیس کے مطابق ملزم نے 3 روز قبل سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر میں خاتون اور اس کے 3 کمسن بچوں کو مبینہ طور پر بیدردی سے قتل کیا تھا۔