لاہور ( ممتازنیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر نوابزادہ ایاز خان نیازی نے خانیوال میں فائرنگ سے حساس ادارے کے افسران نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ملک اور انسانیت کے اصل دشمن ہیں ،قوم کو فوج پر فخر ہے،پاکستان کا امن لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔
ایاز خان نیازی نے شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔









