اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود پر حملے کے معاملے پرسیاسی بیان بازی میں عمران خان الجھارہے ہیں،ملزم نویدویڈیومیں سب کچھ اعتراف کررہاے، ابہام پیداکرنے کےلئے معاملے میں دو مزیدلوگوں کو شامل کیا جارہا ہے، ایک ملزم کی جگہ تین ملزمان پیداکردیئے گئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویڈیو میں ایک ہی شخص نظرآرہاہے جس نے فائرنگ کی ،معظم کی پورسٹ رپورٹ دیکھ لیں جو گولی نوید نے فائرکی وہ اسے لگی،ایک ملزم کی جگہ تین ملزمان پیداکردیئے گئے،اگرویڈیو ڈی پی او نے بنائی ہے تو وہی جواب دے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی مکمل ہی تب ہوتی ہے جب اس میں تمام ایجنسیز کے لوگوں کو شامل کیاجائے ،عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ تقریباً سولوگ حفاظت کے لئے چل رہے تھے ،ساتھ چلنے والوں میں تمام ایجنسیوں کے لوگ شامل تھے ، کنٹینرپر جتنے لوگ زخمی ہوئے تھے تمام صحت یا ب ہوچکے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملزم نوید کو کسی نے پڑھایاہے اور کوئی اور ملوث ہیں تو جے آٹی ڈھائی ماہ سے کیاکررہی ہے، عمران خان ایک جھوٹے بیان سے کھیلتے ہیں، سیاسی بیان بازی میں عمران خان الجھارہے ہیں۔
عمران حملہ کیس، ابہام پیداکرنے کےلئے 2 مزیدلوگوں کو شامل کیا جارہا ہے،وزیرداخلہ








