اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویرٹوئٹرپر وائرل ہورہی ہے، جس میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پربے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ موجود ہیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمے میں کہنا تھا کہ کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ایک تصویر کے حوالے کہا کہ جو بھی بدگمانیاں اور قیاس آرائیاں ہیں ان کا جواب اتوار کو مل جائے گا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ@ImranKhanPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/Adzmi4GoiG
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022








