بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان ڈار اور محسن شاہنواز رانجھا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کے در میان نجی ٹی وی کے پروگرام میںسخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ لائیو پروگرام میں عثمان ڈار نے محسن شاہنواز رانجھا کو دھمکی دی۔عثمان ڈار نےکہا نجی ٹی وی (سماء )کےاسٹوڈیو آؤ تم، تمہاری منجی ٹھوک دوں گا، تمہاری ایسی کی تیسی کردوں گا، تم گھر پر کیوں بیٹھے ہو، ہمت ہے تو آؤ اسٹوڈیو، بعد میں محسن شاہنواز گھر سے اسٹوڈیو پہنچے تو عثمان ڈار شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔