بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنظیم آرائیں انٹرنیشنل کا اعلیٰ سطحی اجلاس،تنظیمی معاملات چلانے سمیت اہم امورپرگفتگو

ریاض (ممتاز نیوز ) تنظیم آرائیں انٹرنیشنل کا اعلی سطحی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی صدر چوہدری بشیر احمد نے کی جبکہ دیگر اہم ارکان بھی موجود تھے اجلاس میں تنظیمی امور کو چلانے کے لئے اقدامات کرنے سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی اس موقعہ پر باہمی مشاورت کے بعد تنظیم آرائیں انٹرنیشنل ریاض ریجن کے لئے نامور کاروباری شخصیت میاں ساجد مشتاق کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ ہردلعزیز اور قابل شخصیت وسیم ساجد کو جنرل سیکرٹری چنا گیا چیف آرگنائزر کے لئے میاں مشتاق اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے منیر احمد شاد،نوید قیصر اور افتخار آرائیں کو شامل کیا گیا اس موقعہ پر تنظیم آرائیں انٹرنیشنل کے مرکزی صدر چوہدری بشیر احمد کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد مسرت اور خوشی ہو رہی ہے کہ ریاض ریجن کی تنظیم سازی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور میاں ساجد مشتاق اور وسیم ساجد جیسے نوجوانوں کو سامنے لایا گیا ہے جس سے یقیناََ تنظیم میں بہتری آئے گی اور خدمت کے مشن کو مزید تقویت ملے گی اس موقعہ پر میاں ساجد مشتاق اور وسیم ساجد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آرائیں برادری بڑی تعداد میں موجود ہے جو کھیتی باڑی سمیت کاروباری سرگرمیوں میں بھی متحرک ہے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جس سے برادری سمیت دیگر پاکستانی بھی مستفید ہوتے ہیں ہمارا مقصد برادی کے ہلیٹ فارم سے جذبہ خدمت کو فروغ دینا ہے اور ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ ہم اسی جذبے کو مزیدآگے بڑھائیں اورلوگوں کی خدمت کا فریضہ مل جل کر ادا کر سکیں اجلاس میں مرکزی چیف آرگنائزر مجاہد ندیم رامے نے بھی اجلاس میں تنظیم سازی کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اس سے ایک کاروان بڑھے گا اور سماجی بہبود کیلئے لئے راہ ہموار ہوگی اس موقعہ پر تنظیم آرائیں انٹرنیشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مہر وقار نسیم احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ تنظیم آرائیں انٹرنیشنل کا یہ اجلاس کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے تاہم کووڈ 19 میں چوہدری بشیر احمد کی قیادت میں سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ملکر لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری رہا جس کو آئندہ سعودی عرب سمیت پاکستان میں بھی بڑھایا جائے گا