ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سال نو کے حوالے سے ادبی نشست کا اہتمام ہوا جس میں شعراء کرام نے خوبصورت کلام کو پیش کیا اور خوب داد حاصل کی
سعودی دارالحکومت ریاض میں نامور سیاسی و سماجی شخصیت ربعیہ بنت طارق کی جانب سے منعقدہ ادبی نشست میں حلقہ فکروفن کے شعراء کرام نے سال نو کو اپنے خوبصورت کلام کے ساتھ خوش آمدید کہا اور اشعار کے ساتھ محبتوں کا اظہار کیا اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شاعری محبت کی زبان ہے جو جذبات اور احساسات کو زبان بخشتی ہے جس سے دلوں کو تسکین ملتی ہے اس موقعہ پر ربعیہ بنت طارق کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں اردو ادب کی محفلیں اہل ذوق کا خاصہ رہی ہیں جو ادب کے فروغ کی ترویج کے ئے اہم کردار ادا کرتی ہیں ادبی نشست میں مہمان خصوصی طاہر بلال،وقار نسیم وامق،سجاد چوہدری،وسیم ساحر،گل زیب کیانی،مخدوم امین تاجر، محمد شاہد سمیت دیگر نے بھی کلام پیش کیا جبکہ آخر میں شرکاء محفل نے ربعیہ بنت طارق کی جانب سے شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا









