اسلام آباد (ممتازنیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار احمدیارہراج نے کہا ہے کہ عمران خان آج ایک نظریے کا نام ہے جو پاکستانی قوم کے دِلوں میں سرایت کر چکاہے،2023 پاکستان میں جمہوریت بحال ہوگی ، جمہور کی آواز کو سنا جائے گا یہ حقیقی آزادی کا وقت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کا مستقبل ہے۔
اپنے ایک بیان میں احمد یا ر ہراج نے کہاکہ عمران خان کے دورِ حکومت میں تیزی سے ترقی کرتی معیشت کو 8 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ریورس گیئر لگا دیا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، دنیا ہم پر بھروسہ کرکے قرض دینے کے لئے تیار نہیں، چوروں کے ٹولے کو پاکستان سے غرض نہیں وہ لوٹی دولت بچانے اور مقدمات ختم کرنے کیلئے مسلط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قوم کے پاس ابھی بھی وقت ہے وہ متحد ہوکر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے کپتان ہی ہم سب کی اخری امید ہےوقت نے پھر ثابت کر دیا کہ عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکے ہیں، امپورٹڈ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے۔
سردار محمد علی خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی بدنیتی آڈیو لیکس سے ثابت ہو گئی۔ حکمرانوں نے ایک منتخب حکومت کے خلاف سازش کر کے اقتدار حاصل کیا اور اب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر سیاسی مخالفین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت نے ہر لحاظ سے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ معاشی و اقتصادی ابتری کی صورتحال یہ ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے جبکہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ عوام دن بدن مہنگائی کی چکی میں پستے ہی جا رہے ہیں جبکہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی امید تحریک انصاف اور عمران خان ہیں لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا
۔ انہوں نے کہا کہ سال میں پاکستان کے ذمے 73 ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں اور اس وقت ملک کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر صرف سات سے آٹھ ارب ڈالر ہیں۔گزشتہ سات برس میں بڑے بیرونی قرضے لینے اور سابقہ واجبات کی وجہ سے قرضوں کا مجموعی حجم 65 ارب ڈالر سے 130 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔آئندہ تین برس میں آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ قرضوں کی تنظیم نو کے باعث ملک میں سخت قسم کی مالیاتی پالیسیاں رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شرح سُود بلند رہے گی، روپیہ دباؤ کا شکار نظر آئے گا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار بھی تین فی صد تک رہنے کا امکان ھے قرضوں کی ادائیگی ممکن بنانے کے لیے رواں مالی سال میں پاکستان کو 28 ارب ڈالر درکار ہیں جب کہ مالی سال 2024 میں یہ رقم بڑھ کر 32 ارب ڈالر اور 2025 میں بھی مزید 29 ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔ ان حالات میں لندن ، دوبئ اور سوئس بنکوں میں رکھی زرداری اور شریف فیملی کی دولت پاکستان واپس لائی جائے تو قرض بھی اتر جائے گا اور ملک میں معاشی استحکام بھی اسکتا ھے ۔ رجیم چینج اپریشن کے زریعے قومی ڈاکووں کا لشکر ملک پر قابض ھے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ الیکشن زیادہ دور نھیبہ عمران خان نے 13 پارٹیوں کی سیاست ختم کردی ہےاور چںد خاندانوں کا اقتدار دفنا دیاہے
انہوں نے کہا کپتان نے مستقل بنیادوں پر 13 پارٹیوں کی سیاست ختم کردی، عمران خان نے واضح کہا ھے ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور ڈاکو ہیں، غیر ملکی طاقتوں کے ذریعے یہ کرائے کے لوگ آئے، یہ ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔ سردار محمد علی خان کا کہنا تھا عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر اللہ بہت عظیم ہے، عزت، ذلت، موت اور بیماری سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج کی مقامی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کیساتھ ہے، دعا کریں اللہ ان چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کم ہوگئے یہ اپنا پیسہ ملک سے باہر لے جاچکے ہیں، عام انتخابات کی جانب جلد پیش قدمی آخری حل ھے
2023 پاکستان میں جمہوریت بحالی کا سال،عوام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکے ہیں، احمدیارہراج








