کوہاٹ (kohat)میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے ہیں۔
7 مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش بمبار اور اسنائپر شامل تھے، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سستا پیٹرول اسکیم کے بعد حکومت کا عوام کے لیے ایک اور بڑا اعلان
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔









