چین نے تین سال کی پابندی کے بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے فضائی، بری اور بحری سرحدیں کھول دی ہے اس کے علاوہ قرنطینہ کو بھی ختم کردیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو چین میں مزید قرنطینہ نہیں کیا جائے گا لیکن مسافروں کو اب بھی سفر سے 48 گھنٹے قبل کوویڈ ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔
بیجنگ نے گزشتہ ماہ کوویڈ پابندیوں کیخلاف غیرمعمولی مظاہروں کے بعد لازمی قرنطینہ، سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنا شروع کیا تھا لیکن ان پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے ملک میں پہلی بار 1.4 بلین آبادی کورونا سے متاثر ہوگئی جس سے وائرس کے پھیلاؤ کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مارچ 2020 میں سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
چین نے تین سال بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سرحدیں کھول دیں








