بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اورکزئی میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختوںخوا کے ضلع اورکزئی میں اراضی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع اورکزئی کے علاقے ستوری خیل میں پیش آیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈی پی او نذیر خان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا، جس پر آج ایک فریق نے دوسرے پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ لاشوں کو مشتی میلہ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔